• Skip to primary navigation
  • Skip to main content
  • Skip to primary sidebar

انصاف نیوز نیٹ ورک

  • سیاسیات
  • معیشت
  • قانون
  • ادب وثقافت
  • تجزیہ
  • خصوصی رپورٹ
  • مسلم ورثہ
  • مجھے ہے حکم اذاں

مغربی بنگال بجٹ 2026: ایک لاکھ سرکاری نوکریاں، 20 فیصد ڈی اے اضافہ، پانچ نئے اضلاع اور بے روزگاروں کے لیے ماہانہ وظیفہ

June 22, 2026 by Insaf News Network Leave a Comment

کولکاتا، 22 جون:
مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت نے پیر کو اسمبلی میں اپنا پہلا مکمل بجٹ پیش کرتے ہوئے سرکاری ملازمین، بے روزگار نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور مختلف سماجی طبقات کے لیے متعدد بڑے اعلانات کیے۔ ریاستی وزیر خزانہ سواپن داس گپتا نے مالی سال 2026-27 کے لیے 4 لاکھ 38 ہزار 775 کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا۔

بجٹ کی سب سے بڑی خصوصیت سرکاری محکموں میں ایک لاکھ خالی آسامیوں پر بھرتی سرکاری ملازمین کے لیے 20 فیصد مہنگائی بھتہ (ڈی اے) میں اضافہ پانچ نئے اضلاع کی تشکیل اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ماہانہ وظیفہ اسکیم ہے۔

ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک لاکھ خالی سرکاری اسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔ نئی بھرتیوں میں 33 فیصد نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی۔

وزیر خزانہ کے مطابق
20 ہزار تقرریاں محکمہ پولیس میں ہوں گی۔
50 ہزار اساتذہ، تدریسی عملے اور پروفیسروں کی بھرتی کی جائے گی۔
1000 اسامیاں ایسٹرن فرنٹیئر رائفلز (EFR) میں پُر کی جائیں گی۔
باقی تقرریاں مختلف سرکاری محکموں میں ہوں گی۔
جہاں قابلِ اطلاق ہوگا وہاں 10 فیصد نشستیں اگنی ویروں کے لیے مخصوص رکھی جائیں گی۔

حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں دی گئی پانچ سال کی رعایت کو مزید دو برس تک برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے 20 فیصد ڈی اے اضافہ
وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کے لیے 20 فیصد مہنگائی بھتہ (DA) بڑھانے کا اعلان کیا۔ یہ اضافہ یکم اکتوبر 2026 سے نافذ ہوگا۔فی الحال ملازمین کو 18 فیصد ڈی اے مل رہا ہے۔ نئے اعلان کے بعد مجموعی ڈی اے بڑھ کر 38 فیصد ہو جائے گا۔

بے روزگار نوجوانوں کے لیے ’’بھروسہ‘‘ اسکیم
21 سے 45 سال کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے اکتوبر سے بھروسہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت:

گریجویٹ نوجوانوں کو ماہانہ 3000 روپے ملیں گے۔
دیگر اہل نوجوانوں کو ماہانہ 2000 روپے دیے جائیں گے۔
یہ سہولت ان خاندانوں کے لیے ہوگی جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہے اور جو کسی دوسری سماجی فلاحی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔
پانچ نئے اضلاع کی تشکیل

حکومت نے ریاست میں پانچ نئے اضلاع قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے:

کولکاتا
بشیرہاٹ
سندربن
جنگی پور
آرام باغ
اس کے علاوہ کانتھی میں ایک نیا پولیس ضلع اور گوپی بلبھ پور میں نئی سب ڈویژن قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

کولکاتا کے قریب نیا ہوائی اڈہ
ریاستی حکومت نے کلیانی کے قریب ایک نیا گرین فیلڈ ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 1000 سے 1500 ایکڑ زمین کی نشاندہی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں، مرکز کی اڑان اسکیم کے تحت:
پرولیا بالورگھاٹْ مالدہمیں بھی ہوائی اڈے قائم کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔

مالی سال 2026-27 کے لیے 4,38,775 کروڑ روپے کے بجٹ میں مختلف شعبوں کے لیے درج ذیل اہم مختصات کی گئی ہیں:

زراعت:8,84,565کروڑ روپے
اقلیتی ترقی اور مدارس:2,42,165کروڑ روپے
پنچایت و دیہی ترقی:51,55,836کروڑ روپے
صنعت و تجارت:3,59,266کروڑ روپے
شمالی بنگال ترقی: 1,52,821کروڑ روپے
سندربن ترقی:1,07,280کروڑ روپے

حکومت نے اعلان کیا کہ ریاست کی تمام موجودہ فلاحی اسکیمیں جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ

انّاپورنا یوجنا کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے۔
خواتین کے لیے مفت بس سروس پر550 کروڑ روپےخرچ کیے جائیں گے۔
25 لاکھ مزید مستحق خاندانوں کو پردھان منتری آواس یوجنا سے جوڑا جائے گا۔
گیگ ورکرز کے لیے ویلفیئر بورڈ قائم کیا جائے گا۔
منریگا کے تحت روزگار کی مدت 100 دن سے بڑھا کر 125 دن کی جائے گی۔
مہاجر مزدوروں کو آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔
خواتین اور طلبہ کے لیے خصوصی اعلانات
حکومت نے سرکاری اور امداد یافتہ کالجوں کی غیر شادی شدہ طالبات کے لیے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت انہیں ایک مرتبہ 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔اس اسکیم کے لیے 1000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں: خواتین کے مفت بس سفر کے لیے 550 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔* جلد ’’پنک کارڈ‘‘ متعارف کرایا جائے گا۔* مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے ہر ضلع میں مفت کوچنگ مراکز قائم کیے جائیں گے۔ بزرگوں، بیواؤں اور آشا کارکنوں کو راحت

بجٹ میں سماجی تحفظ کی مختلف اسکیموں کے تحت:
بزرگوں، بیواؤں اور خصوصی افراد کے ماہانہ وظیفے میں 500 روپے اضافہ۔
آشا کارکنوں کے اعزازیے میں 5000 روپے ماہانہ اضافہ۔
سیوک رضاکاروں، ولیج پولیس اور گرین پولیس کے اعزازیے میں 2000 روپے اضافہ۔
ہوم گارڈز کے وظیفے میں بھی 2000 روپے اضافہ۔

شراب کی دکانوں پر نئی پابندیاں

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے، اسپتال یا مذہبی مقام کے ایک کلومیٹر کے اندر نئی شراب کی دکان کا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں یہ فاصلہ کم از کم 500 میٹر ہوگا۔

ریاستی قرض 8 لاکھ کروڑ سے تجاوز:وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ ریاست پر مجموعی قرضہ 8 لاکھ 15 ہزار 891 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سیاحت، کھیل اور تعلیم پر بھی زور

بجٹ میں اعلان کیا گیا کہ شمالی بنگال میں ایک بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم تعمیر ہوگا۔ہر اسمبلی حلقے میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے منی انڈور اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔
جھارگرام میں قبائلی یونیورسٹی قائم ہوگی۔ دو نئے مرکزی جامعات جھارگرام اور بانکورا میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔ درگا پوجا کو عالمی سیاحتی برانڈ کے طور پر فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔اس طرح مغربی بنگال حکومت کے پہلے مکمل بجٹ میں روزگار، سماجی تحفظ، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور خواتین کی فلاح پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جبکہ سرکاری ملازمین اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑے مالی اعلانات کیے گئے ہیں۔

صنعت اور معیشت

حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے 5 ہزار کروڑ روپے کے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی **کلکتہ اسٹاک ایکسچینج** کی بحالی کی تجویز بھی پیش کی گئی تاکہ کولکاتا کو دوبارہ مشرقی ہندوستان کے مالیاتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکارینے بجٹ پیش ہونے کے بعد کہا کہ یہ بجٹ عوامی فلاح، شہریوں کے وقار، روزگار، صنعت، زراعت، ثقافتی احیا اور خوف سے پاک معاشرے کے قیام کو ترجیح دیتا ہے۔

Filed Under: سیاسیات

Reader Interactions

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Primary Sidebar

Recently Posts

  • بنگال میں اقلیتی فنڈ میں بھاری کٹوتی، اسکالرشپ پروگرام خطرے میں
  • بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی کا نام برکت اللہ یونیورسٹی ہی رہے گا۔ نام تبدیل نہیں ہوگا
  • نوآکھالی میں گاندھی کی ہم آہنگی کی تلاش
  • یہ ہمارے وجود کا سوال ہے. مساجد کے انہدام پر اے پی سی آرکا انتظامیہ سے جوابدہی کا مطالبہ
  • بی جے پی بنگال کی تقسیم کا جشن کیوں منا رہی ہے؟

Categories

  • Video
  • ادب وثقافت
  • تجزیہ
  • خصوصی رپورٹ
  • سیاسیات
  • قانون
  • مسلم ورثہ
  • نور اللہ جاوید کے کالمس
Follow us
  • Facebook
  • YouTube
  • WhatsApp

Pages

Copyright © 2026 · News Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in