• Skip to primary navigation
  • Skip to main content
  • Skip to primary sidebar

انصاف نیوز نیٹ ورک

  • سیاسیات
  • معیشت
  • قانون
  • ادب وثقافت
  • تجزیہ
  • خصوصی رپورٹ
  • مسلم ورثہ
  • مجھے ہے حکم اذاں

نیٹ امتحان: ناگپور کے طالب علم کو ابو ظہبی میں امتحانی مرکز الاٹ، تنازع کے بعد این ٹی اے نے غلطی تسلیم کی

June 20, 2026 by Insaf News Network Leave a Comment

نئی دہلی: نیٹ-یو جی کے دوبارہ امتحان سے قبل ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا، جہاں مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے طالب علم عبداللہ طالب کو امتحانی مرکز بھارت کے بجائے ابو ظہبی (متحدہ عرب امارات) میں الاٹ کر دیا گیا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے طالب علم کی شکایت کو درست قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اسے ناگپور میں ہی نیا امتحانی مرکز فراہم کیا جائے گا۔

عبداللہ طالب نے جمعہ کو اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کیا تو یہ دیکھ کر وہ اور اس کا خاندان حیران رہ گیا کہ امتحانی مرکز ابو ظہبی کے ایک اسکول میں مقرر کیا گیا ہے۔ طالب علم کے اہل خانہ کے مطابق اس غیر متوقع غلطی نے اسے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا، یہاں تک کہ اس نے دوبارہ امتحان دینے سے بھی انکار کر دیا۔

طالب علم کے والد محمد طالب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امتحانی مرکز کے لیے کبھی بھی بیرونِ ملک کا کوئی انتخاب نہیں کیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے صرف مہاراشٹر کے تین اضلاع کو ترجیحی مراکز کے طور پر منتخب کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب این ٹی اے کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا گیا تو انہیں ای میل کے ذریعے شکایت درج کرانے کو کہا گیا۔ بعد ازاں این ٹی اے کی جانب سے فون پر یقین دہانی کرائی گئی کہ ہفتہ شام چار بجے تک نیا ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔

محمد طالب نے کہا، “ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ امتحانی مرکز ناگپور میں ہی دیا جائے، کیونکہ اب کسی دوسرے ضلع جانا بھی ممکن نہیں۔ میرے بیٹے نے اس واقعے کے بعد بہت رویا اور امتحان دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اس کے پاس پاسپورٹ بھی موجود نہیں ہے، ایسے میں بیرونِ ملک جانا ممکن ہی نہیں تھا۔”

اس معاملے پر این ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ امیدوار کی شکایت پر کارروائی کی جا رہی ہے اور ضروری جانچ کے بعد چند گھنٹوں میں ناگپور میں نیا امتحانی مرکز الاٹ کر دیا جائے گا۔

بعد ازاں این ٹی اے نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی (ANI) کو تصدیق کی کہ عبداللہ طالب کو ناگپور میں نیا امتحانی مرکز دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ-یو جی کا یہ دوبارہ امتحان21 جون کو منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل3 مئی کو ملک بھر کے 5,432امتحانی مراکزپر ہونے والا امتحان، جس میں 22 لاکھ سے زائد طلبا شریک ہوئے تھے، مبینہ پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد 12 مئی کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ادھر لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر این ٹی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ادارہ جو کسی طالب علم کو اس کے اپنے شہر کے بجائے بیرونِ ملک امتحانی مرکز الاٹ کر دے، اسے امتحانات منعقد کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں۔

راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا، “این ٹی اے دراصل ملک کے طلبہ اور ان کے والدین کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔ بچوں کے مستقبل کے ساتھ اس طرح کا کھیل بند ہونا چاہیے۔ ملک کو ایک حساس، جواب دہ اور ذمہ دار امتحانی نظام کی ضرورت ہے، اور ہم اس کے لیے کام کریں گے۔

Filed Under: سیاسیات

Reader Interactions

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Primary Sidebar

Recently Posts

  • بنگال میں اقلیتی فنڈ میں بھاری کٹوتی، اسکالرشپ پروگرام خطرے میں
  • بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی کا نام برکت اللہ یونیورسٹی ہی رہے گا۔ نام تبدیل نہیں ہوگا
  • نوآکھالی میں گاندھی کی ہم آہنگی کی تلاش
  • یہ ہمارے وجود کا سوال ہے. مساجد کے انہدام پر اے پی سی آرکا انتظامیہ سے جوابدہی کا مطالبہ
  • بی جے پی بنگال کی تقسیم کا جشن کیوں منا رہی ہے؟

Categories

  • Video
  • ادب وثقافت
  • تجزیہ
  • خصوصی رپورٹ
  • سیاسیات
  • قانون
  • مسلم ورثہ
  • نور اللہ جاوید کے کالمس
Follow us
  • Facebook
  • YouTube
  • WhatsApp

Pages

Copyright © 2026 · News Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in